حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر لاہور میں جمہوریہ اسلامی ایران کے ثقافتی مرکز کی جانب سے "مظلوم شہدائے میناب اور عظیم ایرانی اسلامی تہذیب" کے عنوان سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اس نمائش میں جنگ رمضان کے متاثرین کی مظلومیت، ملتِ ایران کی ایثار و مقاومت کی ثقافت اور ایران کی ہزاروں سال پر محیط شاندار تہذیب کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔
ادارہ اسلامی ثقافت و ارتباطات کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، اس ثقافتی و فنّی نمائش "مظلوم شہدائے میناب اور عظیم ایرانی اسلامی تہذیب" کا انعقاد لاہور میں جمہوریہ اسلامی ایران کے ثقافتی مرکز کی کاوشوں سے، شیراز میونسپلٹی اور پاکستان میں جمہوریہ اسلامی ایران کے ثقافتی مشن کے تعاون سے ایوانِ اقبال لاہور میں کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس نمائش میں محققین، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور اسلامی ثقافت و تہذیب سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ